پشاور میں جمعتہ الوداع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات تھے

پشاور میں جمعتہ الوداع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات تھے

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ماہ صیام کے بابرکت مہینہ میں جمعتہ الوداع کی خاطر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، پلان کے مطابق جمعتہ الوداع کے دوران ڈیڑھ ہزار کے قریب پولیس اہلکار وں نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیے جبکہ مساجد میں سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیااور مساجد کے آس پاس علاقوں میں پولیس گشت میں اضافہ کیا گیا اور شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کی گئی ایس ایس پی آپریشن تفصیلات کے مطابق جمتعہ الودع کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے جس کے تحت شہر میں پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا گیا، سٹی پٹرولنگ رائیڈرز سکواڈز اور پولیس موبائل روڈ پر موجودموجود تھے اور ساتھ ساتھ بی ڈی یو سکواڈذ کو بھی تعینات کیا گیا جمعۃ الوداع کے پرامن انعقاد کی خاطر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی آوز فیلڈ میں سرگرم ہیں علماء کرام اور شہریوں کو تلقین کی گئی کہ نماز کے دوران مناسب فاصلے کو یقینی بنائیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -