اے این پی سربراہ اسفند یار ولی خان کا پی آئی اے طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس

  اے این پی سربراہ اسفند یار ولی خان کا پی آئی اے طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس

  

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کراچی ائرپورٹ کے قریب پی آئی اے طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہیں اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ اس غم میں شریک ہیں۔ اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ شہداء کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں، اللہ تعالیٰ متاثرین حادثہ کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد سے جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -