حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کا عید سادگی سے منانے کا اعلان

      حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کا عید سادگی سے منانے کا اعلان

  

کراچی (آئی این پی)حروں کے روحانی پیشواپیرپگارا نے عید سادگی سے منانے کااعلان کرتے ہوئے حرجماعت کو کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ پیرپگارا پیر صبغت اللہ نے عید سادگی سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے پیرجوگوٹھ میں نمازعیدکاروایتی اجتماع منسوخ کردیا۔پیرپگارا نے حرجماعت کوعیدکے موقع پرپیرجوگوٹھ میں جمع نہ ہونیکاحکم دیا ہے اور کہا کورونا وائرس کے سبب مشکل،غیر معمولی حالات ہیں، تمام مریدین اپنے شہروں میں نمازعیدکے اجتماعات میں شریک ہوں۔پیرپگارا نے حرجماعت کو کورونا سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پوری قوم عیدکے موقع پرخصوصی دعاؤں کااہتمام کرے، کسی کوبھی مشکل میں نہیں ڈالناچاہتاسب گھروں پررہیں اور والدین،بزرگوں کی خدمت کریں۔خیال رہے پیرپگاراکراچی میں والدہ کیساتھ عید منائیں گے جبکہ ہرسال عیدکے موقع پر پیرجوگوٹھ میں لاکھوں عقیدت مندجمع ہوتے تھے۔

پیرپگارا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -