تعمیراتی شعبہ کیلئے ٹیکس ریلیف پیکیج سے 40سے زائد معاون صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا: ایف بی آر

تعمیراتی شعبہ کیلئے ٹیکس ریلیف پیکیج سے 40سے زائد معاون صنعتوں کو فائدہ ...

  

اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے پیداہونے والی مشکلات سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبہ کیلئے ٹیکس ریلیف پیکیج سے 40 سے زائد معاون صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ایف بی آر کے ترجمان نے جمعہ کوبتایا کہ پیکیج سے صنعتوں کو فائدہ پہنچنے گا اورروزگارکے مواقع میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پیکج کے تحت نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ کاری پرٹیکس میں 90 فیصد چھوٹ کا اعلان کیاگیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ تعمیراتی شعبہ کیلئے بلڈرز اورلینڈڈولپرزکوانکم ٹیکس اورکیپٹل گین ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔ذاتی رہائش کیلئے مکان یا اپارٹمنٹ 500 مربع گزتک کی خریداری پرکیپٹل گین ٹیکس کومعاف کردیاگیا ہے۔ اسی طرح سریہ اورسیمنٹ کے سواء دیگرتعمیراتی سامان اورخدمات پر ودہولڈنگ ٹیکس معاف کردیاگیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -