دیر لوئر، سیاحوں کی آمد پر پابندی

  دیر لوئر، سیاحوں کی آمد پر پابندی

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر دیرلویر نے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی آمد،عیدملن تقریبات سمیت ہرقسم کے میلوں پر پابندی عاید کردی،ڈی سی دیرلویر سعادت حسن کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کورو نا وائر س کے بعد ہنگا می صور ت حال کے پیش نظر ہرقسم کے اجتماعات پر پہلے سے ہی پابندی عاید کی جا چکی ہے اس سلسلے میں علما ء کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ و ہ نماز عید مساجد کی بجا ئے کھلے مقامات پر ادا کریں،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے کورونا وایر س پھیلاو کے پیش نظر دیرلو ئر میں سیاحو ں کی آمد،سیاحتی مقامات کے دوروں بشموں عید ملن تقریبات پر پابندی عاید کی ہے،اس سلسلے میں لوگوں سے تعاون کی استد عا کی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -