صوابی میں فائرنگ سے 1 جاں بحق،2 زخمی

  صوابی میں فائرنگ سے 1 جاں بحق،2 زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں قتل اور اقدام قتل کے وارداتوں میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ خواص خان ولد الیاس خان سکنہ لاہور نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر فدا محمد، اختر جہان نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں امان شیر خان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ جب کہ وہ معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے وجہ عناد مقتول اور اس کی اہلیہ اکثر اوقات زبانی تکرار کر تے تھے جس پر مقتول کی اہلیہ کے بھائی اسفند یار نے برداشت نہ کر تے ہوئے فائرنگ کی۔ دریں اثناء موضع جلسئی میں زبانی تکرار پر فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے طارق اللہ زخمی ہو گیا مجروح نے دعویداری مبینہ طور پر شیراز پر کی ہے جب کہ اختر علی سکنہ مانیری ناڑو بانڈہ پر مبینہ طور پر بلال نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہو گیا وجہ عناد زبانی تکرار بیان کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -