بیت المقدس قبلہ اول پر اسرائیلی قبضے کو فورا ختم کیا جائے: علامہ شیخ مصطفی حسن

  بیت المقدس قبلہ اول پر اسرائیلی قبضے کو فورا ختم کیا جائے: علامہ شیخ مصطفی ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر) یوم جمعتہ الوداع یوم القدس کے حوالے کے حوالے سے مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار میں تحریک آزادی قدس خیبر پختونخوا پشاور (زیر نگرانی امامیہ جرگہ) کے زیر اہتمام پشاور اور دیگر شہروں میں قبلہ اول بیت المقدس پر امریکہ کی پشت پناہی پر اسرائیل نے جو ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کر کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اس کے خلاف رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو آج سے ایک عرصہ پہلے حضرت امام خمینی ؒ اس دن کو یوم القدس یوم اسلام ہے کہ عنوان سے منسوب کیا تھا جب سے آج تک حضرت امام خمینی ؒ کی اپیل پر تمام عالم اسلام میں اس دن کو یوم اسلام یوم القدس کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ایک نماز جمعتہ الوداع کے بعد ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں علامہ شیخ مصطفی حسن، آخونزادہ مظفر علی نے احتجاجی تقاریر کیں جلسہ کے بعد جامع مسجد کوچہ رسالدار کے باہر احتجاجی تقاریر سے مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی اور اس کے اہمیت کے حوالے سے مسلمانوں کو آگاہ کیا اس موقع پر مختلف قومی تنظیموں کے نمائندہ گان بھی موجود تھے احتجاجی جلسہ عام منعقدہ ہوا مقررہ نے امریکہ اور سرائیل کے مظالم کے خلاف مسلمان حکمرانوں کی بے حسی کی طرف توجہ دلائی مقررین نے کہا کہ اس بے اتقافی کی وجہ سے آج غزہ، فلسطین، بیت المقدس، امریکہ اور اس کے ناجائز اولاد اسرائیل کے زیر تسلط ہے۔مقررین نے امریکہ کی اسلام دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسلمان ممالک کے درمیان اپنی اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے اور وہ اس اجارہ داری کو اسی صورت ختم کر سکتے ہیں کہ عالم اسلام آپس میں اختلافات ختم کر کے وحدت اور اتحاد کیلئے کام کریں انہوں نے کہ کہ او آئی سی اپنا وقار کھو چکی ہے اسی چاہئیے کہ اپنے منشور کو دوبارہ رویو ں کرے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلم اُمہ کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کریں احتجاجی جلسہ کے آخری میں امریکہ اسرائیل کے قومی پرچموں کو نذر آتش کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -