وائٹ ہاؤس کا 91سالہ سابق جرمن خانساماں کورونا وائرس سے ہلاک

  وائٹ ہاؤس کا 91سالہ سابق جرمن خانساماں کورونا وائرس سے ہلاک

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہاؤس میں طویل عرصے خدمات انجام دینے والے سابق خانساماں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 91 سالہ ولسن جرمن نے امریکا کے 11 صدور کیلئے خدمات انجام دیں اور تقریباً 5 دہائیاں وائٹ ہاؤس میں گزاریں، وہ وائٹ ہاؤس میں طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ملازمین میں شامل ہیں۔ولسن جرمن نے 1957 سے 2012 تک وائٹ ہاؤس میں کلینر، خانساماں اور ڈورمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔انہوں نے وائٹ ہاؤس میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1957 میں صدر آئزن ہاور کے دور سے کیا اور صدر اوبامہ کے دور تک وائٹ ہاؤس میں خدمات انجام دیں۔امریکی سابق صدر اوبامہ اور ان کی اہلیہ نے ولسن جرمن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

خانساما ں ہلاک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -