دسویں قومی مالیاتی کمیشن مسترد کرتے ہیں: ساجد حسین مشوانی

        دسویں قومی مالیاتی کمیشن مسترد کرتے ہیں: ساجد حسین مشوانی

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کے ترجمان ساجد حسین مشوانی نے کہا کہ اے این پی دسویں قومی مالیاتی کمیشن کومسترد کرتی ہے۔کمیشن میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی حیران کن اور خیبر پختونخواکیساتھ مذاق ہے۔این ایف سی ایوارڈ کمیشن میں صوبائی وزیر خزانہ کیساتھ صوبہ خیبر پختونخواکے حقوق کیلئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے بندے کو کس ایما پر شامل کیا گیا ہے۔پنجاب کانمائندہ صوبہ خیبرپختونخواکے حقوق کیلئے کیا حکمت عملی اپنائے گا۔کمیشن میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی پر تعجب ہے اور یہ صوبائی خود مختاری پر ڈاکہ کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والاایک فرد کبھی بھی پختونوں کا نمائندہ نہیں بن سکتا اور نہ ہی وہ ہمارے صوبے کے حقوق کا جنگ لڑ سکتا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -