سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے عید الفطر کیلئے منظک ٹریف پلان تشکیل دیدیا

  سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے عید الفطر کیلئے منظک ٹریف پلان تشکیل دیدیا

  

پشاور(کرا ئم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے عید الفطر کیلئے منظم ٹریفک پلان تشکیل دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کی طرح امسال بھی چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل نے ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے ایک منظم ٹریفک پلان تشکیل دیا ہے جس کے تحت پشاور میں ٹریفک کنٹرول کرنے اور ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے 2 ایس پیز‘ 6 ڈی ایس پیز، 15 انسپکٹرز، 343 ٹریفک آفیسرز اور 548 ٹریفک وارڈنز سمیت دیگر نفری ڈیوٹی سر انجام دینگے اسی طرح شہر کے مختلف سیکٹروں میں 54 رائیڈرز اور 16 فورک لفٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو شہر میں ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے موقع پر صلاحیتیں بروئے کارلائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور عید الفطر کے موقع پر ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے تمام تر سہولیات صلاحیتیں بروئے کار لائے گی تاہم شہری بھی غلط پارکنگ اور ٹریفک نظام میں خلل ڈالنے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو عید الفطر کے موقع پر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہری عید الفطر کے موقع پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور ان کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وبائی صورتحال کے باعث شہری عید الفطر کے موقع پر بھی سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں اور گاڑی میں دو سے زیادہ افراد کے سفر کرنے سے گریز کیا جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -