کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے: ریحان گل خٹک

  کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے: ریحان گل خٹک

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ریحان گل خٹک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک وباء ہے جس نے پورے دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔اس وباء پر مشترکہ جدوجہد ہی سے قابو پایا جاسکتا ہے۔علماء کرام معاشرے کی انکھیں ہیں اور انکو معاشرے میں اعلی مقام حاصل ہے وہ جو بات منبر ومحراب سے کرتے ہیں عوام اس کو غور سے سنتے اور اس پر یقین کرتے ہیں۔کرونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں علماء کرام نے انتظامیہ کیساتھ بھر پور تعاون کیا ہے اور مجھے امید ہے ائندہ بھی کرتے رہے گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لیویز لائن ملاکنڈ میں ضلع ملاکند کے مذہبی رہنماؤں اور علماء کرام کے اجلاس جو کہ نمازعید کے حوالے سے پلان تیار کرنا تھا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے ای پی آئی ضلع ملاکنڈ کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر مراد علی، مفتی شوکت، عمران ہلالی اور حبیب اللہ نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل خان، اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان، صوبیدار میجر فرید اللہ اور جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری مولاناسلمان تاثیر بھی موجود تھے۔انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اثررسوخ کو جسمانی اور معاشرتی فاصلے کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کریں اور مساجد میں نماز عید اور دوسرے نمازوں کی ادائیگی کے دوران جاری کردہ گائیڈلائنز کو یقینی بنانے میں استعمال کریں۔اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے وضع کردہ بیس نکات کو شرکاء میں تقسیم کیا گیااور تمام نکات پر بحث کی گئی۔انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ نمازعید کے اجتماعات خطابات مختصر کریں اور اگر ہجوم زیادہ ہو تو دودو الگ نمازیں عید ادا کریں اور رش سے بچائیں۔کیونکہ حکومت کے نوٹیفیکشن کے ہدایات پر عمل درامد ضروری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -