الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 0 3ہزارخاندانوں میں راشن تقسیم

  الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 0 3ہزارخاندانوں میں راشن تقسیم

  

کراچی (پ ر)الخدمت  فاؤنڈیشن کی جانب سے اندرون سندھ 30ہزار مستحق خاندانوں میں رمضان راشن تقسیم اور افطار کرایا گیا، راشن تقسیم کا سلسلہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے اندرون سندھ کے تمام اضلا میں 30ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم اور افطار کرائے گئے، کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت یتیم بچوں میں 4لاکھ 75ہزار روپے عیدی و تحائف تقسیم کیے گئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹرسید تبسم جعفری نے بتایا کہ اہل خیر حضرات نے لاک ڈاؤن کے باعث خراب معاشی حالات میں غریب خاندانوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے،کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت یتیم بچوں میں 4لاکھ 75ہزار روپے عیدی و تحائف،یتیم بچوں کی والداؤں کو نئے سوٹ اور 805راشن،معذور بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے بڑھنے سے غریب خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے، الخدمت کی جانب سے رمضان مبارک کے بعد بھی راشن تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کے باعث پکا پکایا کھانا، فیس ماس، صابن، اسپرے،پی پی ای، آگاہی مہم اس کے علاوہ مفت یا سستی روٹی،سبزی، دودھ، گوشت کی فراہمی جاری ہے، الخدمت کے ریلیف آپریشن کے دوران 8کروڑ روپے خرچ کیے گئے، سرگرمیوں سے  ایک لاکھ 65ہزار افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے رمضان المبار ک اور لاک ڈاؤن میں راشن، طبی آلات کی فراہمی میں تعاون پر پی ٹی سی ایل اورصاحب ثروت افراد کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ اول -