مسافروں کے ناموں کی فہرست جاری

مسافروں کے ناموں کی فہرست جاری

  

کراچی (آن لائن) پی آئی اے نے طیارے میں سوار مسافروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی، 99 مسافروں میں 51 مرد مسافر، 31 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں، بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود اور سینئرصحافی انصارنقوی کا نام بھی مسافروں میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں سوار مسافروں کی فہرست میں میں یاسمین اکبانی، فروا علی، ارمغان علی، فوزیہ ارجمند، فتح الہٰی، رحیم زین، کاشف، شبیر احمد، رضوان احمد، بلال احمد، عابد زارا، فاطمۃ الزہرا، محمد طارق، محمد وقاص، اقراء شاہد، خالد شیر دل و دیگر شامل ہیں۔ اسی طرح کیپٹن سجاد گل طیارے کو اڑا رہے تھے، ان کے ساتھ آفیسر عثمان اعظم تھے۔ فرید احمد چودھری، عبدالقیوم اشرف، ملک عرفان، ایئرہوسٹس مدیحہ ارم، آمنہ عرفان، عاصمہ شہزادی، عملے کے تمام لوگوں کا تعلق لاہور سے ہے۔جناح گارڈن میں طیارے کے ملبے سے 20 مسافروں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ جہاز کے ملبے کے مقام سے5 سال کے بچے اورایک شخص لی لاش نکال لی گئی ہے۔زخمی مسافروں کو ایمبولینسز میں ہسپتال پہنچایا جارہا ہے۔ واضح رہے کراچی ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 8303 گر کر تباہ ہوگئی۔ ایئربس 320 میں 107 افراد سوار تھے۔ جن میں 99 مسافر اور عملے کے 8 افراد شامل ہیں۔ ایئربس 320ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کی پرواز لاہور سے کراچی پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نقصانات کا جائزہ اور ریسکیو کارروائیاں کی جارہ ہیں۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی امدای کاموں کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ مزید برآں ترجمان پی آئی اے عبداللہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے سے متعلق وہ کچھ دیرمیں تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے۔ عوام کو چاہیے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ زیادہ پرانا نہیں تھا، طیارے کی عمر 10 سے 12 سال تھی، تکنیکی خرابی کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

فہرست جاری

مزید :

صفحہ اول -