کراچی، پولیس نے ڈاکو میرپور میں مارڈالا

کراچی، پولیس نے ڈاکو میرپور میں مارڈالا

  

میرپور خاص (بیورورپورٹ)صوبہ سندھ کے ضلع میرپور خاص میں کراچی پولیس کے ساتھ ہونے والی مقابلے میں بدنام زمانہ ملزم نصیر چانڈیو ہلاک ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی تحصیل جھڈو میں کراچی پولیس نے نوکوٹ پولیس کے ہمراہ کارروائی کی،کارروائی کے دوران کراچی پولیس کو مختلف واردتوں میں مطلوب ملزم نصیر چانڈیو مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔مقابلے کے دوران ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے تعلقہ اسپتال جھڈو منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -