اپوزیشن اچھل کود پر اپنے متعلق حقائق جھٹلا نہیں سکتی،مسرت جمشید چیمہ

اپوزیشن اچھل کود پر اپنے متعلق حقائق جھٹلا نہیں سکتی،مسرت جمشید چیمہ

  

لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ حکومتی سطح پر ہونیوالی تحقیقات کے دوران سرکاری عمارتیں اور ان میں موجود ریکارڈ جل کر خاکستر نہیں ہوا اور تحقیقات مکمل ہوئیں،رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن اچھل کود سے اپنے متعلق حقائق کو جھٹلا نہیں سکتی،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو مستقبل میں سیاست کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے شفافیت کے متعارف کرائے گئے معیار کو اپنانا ہوگا،حکومت کورونا وائرس کے تدارک کیلئے اقدامات کیساتھ معاشی پہیہ رواں دواں رکھنے کیلئے متواز ن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں انکامزید کہنا تھا اپوزیشن نے یہ شوشہ بھی چھوڑا تھا کہ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جائیگی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کے تمام دعوؤں پر پانی پھیر دیا۔اب اپوزیشن اپنی چوریاں چھپانے کیلئے واویلا کر رہی ہے لیکن عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کوششیں ترک نہیں کی گئیں بلکہ بھرپور اقدامات جاری ہیں، حکومت کمزور طبقات سمیت تاجروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اسلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازیں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پی آئی اے کے طیارے کو کراچی میں پیش آنیوالے حادثے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

مسرت چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -