کورونا پر قابو پانے کیلئے مخیرحضرات کی کوششیں قابل تحسین،عثمان ڈار

کورونا پر قابو پانے کیلئے مخیرحضرات کی کوششیں قابل تحسین،عثمان ڈار

  

سیالکوٹ (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے،وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام کا درد رکھتے ہیں اور انکی حکمت عملی کی دنیا معترف ہے،عوام کو کورونا وائرس سے بچانے اور ریلیف فراہم کرنے میں حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں، مشکل کی گھڑی میں ت ہر فرد کو باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر عوامی فلاح کیلئے ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے سلسلہ میں شہر کے مخیرحضرات اور کاروباری شخصیات کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ میں ”سٹی کورونا ریلیف فنڈ“ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ نوید اقبال شیخ نے25 لاکھ روپے کا چیک ”سٹی کرونا ریلیف فنڈ“میں عطیہ کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر چوہدری اخلاق، کمشنر گوجرانوالہ گلزار حسین شاہ، سیکرٹری سٹی کررونا ریلیف فنڈ زین الحسن شبیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ مستنصر فیروز، عامر ڈار،چیئر مین ائیر سیال فضل جیلانی،صدر ایوان صنعت وتجارت ملک محمد اشرف،خاور انور خواجہ، میاں محمد ریاض، نوید بابر اقبال،اقبال سونی،زاہد لیطیف ملک، عمر میر، حافظ جنید شاہد، ملک زاہد، سیکرٹری اطلاعات ونشریات ڈسٹرکٹ میاں اعجاز جاوید و دیگر سیالکوٹ کی کاروباری شخصیات بھی موجود تھے۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ اول -