سعودی عرب میں ایک بارپھر کرفیو نافذ،کب تک رہے گا؟خبرآگئی

سعودی عرب میں ایک بارپھر کرفیو نافذ،کب تک رہے گا؟خبرآگئی
سعودی عرب میں ایک بارپھر کرفیو نافذ،کب تک رہے گا؟خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں پانچ روزہ مکمل کرفیو اور لاک ڈاون کا آغاز ہوگیا عید الفطر سادگی سے منائی جاے گی کورونا وائرس سے بچاو کے لئے عوامی اجتماعات پرپابندی جبکہ مساجد میں نماز عید کے علاوہ دیگر نمازوں کی ادائیگی پر پابندی قائم رہے گی۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کے لئے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جس میں سعودی عرب بھر میں پانچ روزہ 24 گھنٹوں پر محیط کرفیو اور لاک ڈاون شامل ہے عید الفطر کی نماز مساجد اور کھلے میدانوں میں پڑھنے پر پابندی ہوگی تاہم مساجد کے موذن مساجد سے عید کی نماز سے قبل تکیبر لاوڈ اسپیکر پر پڑھ سکتے ہیں۔
لوگوں کو عید کہ نماز بنا خطبے کے گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اہم کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی روزمرہ اشیاء کی دوکانیں،میڈیکل سٹورز اور ہوٹل کھلے رہیں گے۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مسجد حرم الحرام اور مسجد نبویؐ میں عید کی نماز باجماعت پڑھانے کی ہدایت کی گئی ہےجس میں انتظامیہ اور خادمین شرکت کریں گے۔