پی آئی اے کی خصوصی پرواز جدہ سے کراچی کے لئے پرواز کر گئی

پی آئی اے کی خصوصی پرواز جدہ سے کراچی کے لئے پرواز کر گئی
پی آئی اے کی خصوصی پرواز جدہ سے کراچی کے لئے پرواز کر گئی

  

ریاض (وقار نسیم وامق) پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 , آج رات ساڑھے گیارہ بجے,  جدہ سے کراچی کے لئے پرواز کر گئی. اس پرواز کے ذریعے250 مسافروں کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچایا جارہا ہے. 

قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے مسافروں کو جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے رخصت کیا. حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ جدہ سے پانچویں پرواز تھی جس کے ذریعے ایک ہزار سے زیادہ مسافروں کو پاکستان بھجوایا جا چکا ہے.

ریاض سے بھی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے.  ریاض میں سفارتخانہ پاکستان اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ  سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں .

مزید :

عرب دنیا -