سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے صدر عارف علوی کے نام خط میں کیا لکھا؟

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے صدر عارف علوی کے نام خط میں کیا لکھا؟
سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے صدر عارف علوی کے نام خط میں کیا لکھا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے صدرپاکستان عارف علوی کے نام خط لکھا ہے۔اپنے خط میں انہوں نے کراچی میں پیش آئے خوفناک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کااظہارکرتے ہوئے تعزیت کااظہارکیاہے۔
نجی ٹی وی 92نیوزکے مطابق شاہ سلمان نے لکھا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے،حکومت پاکستان اور عوام کے علاوہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ دعا ہے کہ اللہ پاک زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے،اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے اور اسے اپنی امان میں رکھے۔
واضح رہے گزشتہ روز پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہوائی اڈے کے قریب ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 97 افرادجاں بحق جبکہ دو زخمی زندہ بچے ہیں۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق یہ ایئر بس اے 320 طیارہ ملک کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا تھا اور لاہور سے کراچی آ رہا تھاکہ لینڈنگ سے قبل حادثے کا شکار ہو گیا۔ پی آئی اے کے چیئرمین ارشد ملک کا کہنا ہے کہ طیارہ تکنیکی لحاظ سے محفوظ تھا تاہم حادثے کی اصل وجوہات کا تعین بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کے تجزیے کے بعد ہو گا۔

مزید :

عرب دنیا -