" انسان کی حقیقت بس اتنی سی ہے" طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ ، شاید خان آفریدی نے تصویر شیئر کردی

" انسان کی حقیقت بس اتنی سی ہے" طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ ، شاید خان آفریدی ...

  

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ کیا۔جیو نیوز کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ یہاں لوگوں کا غم بانٹنے آئے تھے، میرے پاس بالکل الفاظ نہیں، دیکھنے آیا تھا کہ میں اور میری فاﺅنڈیشن یہاں کے لوگوں کے لئے کیا کر سکتی ہے۔ دعا ہے تعالیٰ دنیا سے جانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر انہوں نے لکھا کہ جن گھروں میں کل تک آنے والے مہمانوں کا اہتمام ہو رہا تھا، اب وہاں جانے والوں کی تدفین کا انتظام ہو رہا ہے۔ انسان کی حقیقت بس اتنی سی ہے۔

رات گئے شاہد آفریدی نے تصویر شیئر کی ہے جس میں جائے حادثہ پر سیکورٹی اہلکار اور ریسکیو ورکرز موجود ہیں۔گزشتہ روز لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ پیش آیا، جس میں 90 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے حادثے کا شکار ہوئی۔

مزید :

کھیل -