میچ فکسنگ اور سٹہ بازوں سے ملاقات، سلیم ملک کو پی سی بی کا سوالنامہ مل گیا، جواب کب دیں گے؟

میچ فکسنگ اور سٹہ بازوں سے ملاقات، سلیم ملک کو پی سی بی کا سوالنامہ مل گیا، ...
میچ فکسنگ اور سٹہ بازوں سے ملاقات، سلیم ملک کو پی سی بی کا سوالنامہ مل گیا، جواب کب دیں گے؟

  

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کو پی سی بی کی جانب سے سوالنامہ موصول ہوگیا ، سابق کپتان وکیلوں کی مدد سے عید کے بعد جواب جمع کرائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان سلیم ملک کو کئی صفحات پر مشتمل سوالنامہ موصول ہوگیا ہے جس میں ان سے میچ فکسنگ اور سٹہ بازوں سے ملاقات کے حوالے سے سوالات کئے گئے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سلیم ملک نے سوالنامہ موصول ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ وکیلوں کی مدد سے جواب تیار کر رہے ہیں اور عید کے بعد جواب پی سی بی میں جمع کرادیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ کئی سال خاموش رہے لیکن اب وقت آگیا ہے ہر سوال کا جواب دوں گا، اب خاموش رہنے کی غلطی نہیں کرونگا۔سلیم ملک کاکہنا تھا کہ جب وہ جواب جمع کرائیں گے تو جواب اور سوالات میڈیا کے سامنے بھی رکھیں گے۔

مزید :

کھیل -