طیارہ حادثہ، 19 گھروں کو نقصان لیکن کیا زمین پر بھی کوئی جانی نقصان ہوا ؟ انتظامیہ نے واضح کردیا

طیارہ حادثہ، 19 گھروں کو نقصان لیکن کیا زمین پر بھی کوئی جانی نقصان ہوا ؟ ...
طیارہ حادثہ، 19 گھروں کو نقصان لیکن کیا زمین پر بھی کوئی جانی نقصان ہوا ؟ انتظامیہ نے واضح کردیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر کورنگی کراچی نے بتایا ہے کہ طیارہ حادثے میں 19گھروں کو نقصان پہنچا ہے، طیارہ ماڈل کالونی جناح گارڈن کے بلاک اے اور آر میں گرا ہے۔ڈپٹی کمشنر کورنگی کے مطابق طیارہ سانحہ میں 19متاثرہ گھروں میں سے دو گھر مکمل طور پر جل گئے ہیں، حادثے میں کالونی کا کوئی مکین جاں بحق نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں کالونی کی 3 خواتین زخمی ہوئی ہیںجنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ گھروں کے 16 مکینوں کو شارع فیصل پر واقع ہوٹل میں ٹھہرا دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ طیارے کے ملبے تلے مسافروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -