کورونا سے دنیا بھرمیں3لاکھ40ہزارہلاکتیں مگر وائرس کا نیامرکز اب کون سا ملک ہے؟عالمی ادارے کی رپورٹ جاری

کورونا سے دنیا بھرمیں3لاکھ40ہزارہلاکتیں مگر وائرس کا نیامرکز اب کون سا ملک ...
کورونا سے دنیا بھرمیں3لاکھ40ہزارہلاکتیں مگر وائرس کا نیامرکز اب کون سا ملک ہے؟عالمی ادارے کی رپورٹ جاری

  

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوروناسےدنیا بھرمیں3لاکھ40ہزارسے زائدافراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ عالمی سطح پر کیسزکی مجموعی تعداد53لاکھ6ہزار61 ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق 21لاکھ60ہزار43افرادصحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

امریکا میں ہلاکتیں میں 97ہزار647ہوگئیں جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد16لاکھ 45ہزار94ہوچکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی امریکا کوروناکا نیامرکزبن چکا ہے۔جنوبی امریکی ممالک میں برازیل سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ عالمی ادارے کےمطابق افریقہ کے تمام ملک وبا سے متاثرہوچکے ہیں اور وہاں کیسزمجموعی طورپر ایک لاکھ ہوگئے۔

برازیل میں کیسز کی تعداد3لاکھ 32ہزار382ہوگئی، جبکہ وہاں ہلاکتیں اکیس ہزار116ہوچکی ہیں۔

اسی طرحروس میں 3لاکھ 26ہزار448افرادکووڈ19سےمتاثر ہیں 3249روسی شہری ہلاک بھی ہوئے ہیں۔سپین میں 2لاکھ 81ہزار904 افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہسپین میں ہلاکتیں 28ہزار628ہوگئیں ۔

سپین میں 1لاکھ94ہزار958افرادصحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ادھربرطانیہ میں 2لاکھ 54ہزار195افرادموذی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔وہاں ہلاکتیں 36ہزار393 ہوگئی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ28ہزار658ہوگئی ہے جبکہ وہاں 32ہزار 616افرادلقمہ اجل بن چکے ہین۔اٹلی میں 1لاکھ36ہزار720افراد صحتیاب بھی ہوئے۔

فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد1لاکھ 82ہزار219ہوگئی،28ہزار289افراد ہلاک جبکہ 64ہزار209صحتیاب ہوئے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -