کورونا وائرس کے وار، مریضوں کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کرگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 34 اموات

کورونا وائرس کے وار، مریضوں کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کرگئی، گزشتہ چوبیس ...
کورونا وائرس کے وار، مریضوں کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کرگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 34 اموات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ اس وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 34 افراد کی جان چلی گئی جس کے بعد مجموعی اموا ت کی تعداد 1101 اموات ہوچکی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14 ہزار 705 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 692 ہوگئی۔24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1743افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 52 ہزار 437 ہوگئی۔ ان میں سے 16 ہزار 653 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 34 ہزار683 مریض زیر علاج ہیں۔

صوبوں کی حالت

سندھ میں 20 ہزار 883، پنجاب میں 18 ہزار 730 ، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 391، بلوچستان میں 3 ہزار 198، اسلام آباد میں ایک ہزار 457، گلگت بلتستان میں 607 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 171 ہوگئی۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 34 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1101 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ کورونا کے مصدقہ مریض جاں بحق ہوئے، صوبے میں وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 381 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 340 ، پنجاب میں 324 ، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔

مزید :

کورونا وائرس -