سانحہ کراچی،’ارطغرل غازی‘ کے کرداربھی افسردہ، پاکستانی ماڈل زارا کےانتقال پر’حلیمہ سلطان‘کا انتہائی جذباتی بیان سامنے آگیا

سانحہ کراچی،’ارطغرل غازی‘ کے کرداربھی افسردہ، پاکستانی ماڈل زارا کےانتقال ...
سانحہ کراچی،’ارطغرل غازی‘ کے کرداربھی افسردہ، پاکستانی ماڈل زارا کےانتقال پر’حلیمہ سلطان‘کا انتہائی جذباتی بیان سامنے آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں قومی سانحے پر جہاں دنیا بھر سے اظہار تعزیت جاری ہے وہیں حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ کے اداکار بھی افسردہ ہیں۔

ترک سیریز ارطغرل کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سلطان نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی اداکارہ زاراعابد کے انتقال پر گہرے دکھ اور ان کے اہلخانہ اور مداحوں سے اظہارتعزیت کیا ہے۔

یہ بدقسمت طیارہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں سوار 97افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

سیریز میں ارطغرل غازی کی اہلیہ کا کردار اداکرنے والی اسرا بلگج نے انسٹا گرام پر زارا عابد کی پوسٹ پر انتہائی دلگیر پیغام لکھتےہوئے کہا’ زارامیں معذرت خواہ ہوں کہ تمہیں فالو کرنے میں دیر کی، میں پورے پاکستان اور زارا کے خاندان سے اس سانحے پر دل کی گہرائی سے تعزیت کرتی ہوں۔اللہ اسے جنت نصیب کرے۔

دوسری جانب ترکش اداکارہ غلثم علی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قوم سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹا گرام اسٹوری پر پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ مجھے طیارہ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہوا، مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت میرے لفظ مداوا نہیں کر سکتے لیکن میں بتانا چاہتی ہوں کہ اس مشکل گھڑی میں ہم آپ لوگوں کا ہی سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری ساری ہمدردیاں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں اور میرا دل اور میری دعائیں تمام پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔

مزید :

تفریح -