امریکا میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ،تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟جانیئے

امریکا میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ،تازہ ترین صورتحال کیا ...
امریکا میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ،تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟جانیئے

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس دنیا بھرمیں قیمتی جانیں نگلنے میں مصروف ہے، دنیا بھرمیں تین لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ کیسز کی تعداد 53لاکھ 6ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس وقت سب سےبری صورتحال امریکہ میں ہے جہاں 97ہزار 658افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ خدشہ ہے کہ ہلاکتیں کچھ ہی دنوں میں ایک لاکھ کاہندسہ عبور کرسکتی ہیں۔

کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 سو سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں، جس سے امریکہ میں اس وبائی مرض کے ہاتھوں مرنے والوں کی تعداد 97 ہزار 300 ہوگئی، زیادہ ہلاکتوں کے حوالے سے نیویارک سرفہرست ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 10 ہوگئی، ہلاکتوں میں دوسرا نمبر نیوجرسی کا ہے جہاں آج مزید 133 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 985 تک پہنچ گئی، دیگر ریاستوں میں میسی چوسر میں 6 ہزار 148 ، مشی گن میں 5 ہزار 158 ، پینسل وینیا میں 5 ہزار 37، الی نو ائس میں 4 ہزار 715، کنیکٹی کٹ میں 3 ہزار 582، کیلی فورنیا میں 3 ہزار 634, لوئسینا میں 2 ہزار 668، فلوریڈا میں 2 ہزار 190 ، میری لینڈ میں 2 ہزار 207، ریاست انڈیانا میں ایک ہزار 941، جارجیا میں ایک ہزار 785، اوہائیو میں ایک ہزار 878, ٹیکساس میں ایک ہزار 490 ، کولوراڈو میں ایک ہزار 310 ، واشنگٹن میں ایک ہزار 75 ، ورجینیا میں ایک ہزار 136 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

حکام کے مطابق منی سوتا میں 851 ، نارتھ کیرولینا میں 761 ، ایری زونا میں 775، می سوری میں 672 ، مسی سپی میں 596، روڈی آئس لینڈ میں 580 ، وسکانسن میں 496، الاباما میں 536, سائوتھ کیرولینا میں 416 ، واشنگٹن ڈی سی میں 418، نی واڈا میں 381, کین ٹوکی میں 386 ، اوکلا ہوما میں 307، دیلا ویر میں 322، نیو میکسیکو میں 296 ، نیو ہیمپاشائر میں 200 ، اوریگن میں 145 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، حکام کے مطابق دوسری طرف امریکہ میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار ہوگئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -