ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک لیکن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نےبتادیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک لیکن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ ...
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک لیکن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نےبتادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے کہا ہے آج بروز ہفتہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب،اسلام آباداور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کےروزبھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اتوار کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔ ہفتہ کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہےگا جبکہ اتوار کے روز بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔

ہفتہ کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، چکوال، ٹیکسلا، اٹک، گوجرخان، کوٹلی ستیاں اور مری میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اتوار کے روزپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مری اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ہفتہ اوراتوارکے روزصوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ہفتہ کے روزخیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ تاہم مانسہرہ، ایبٹ آباد، وادی پشاور، مردان، کرم، صوابی اور چارسدہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کے روز کے پی کے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ تاہم مانسہرہ اورایبٹ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ اور اتوار کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں بروزہفتہ اور اتوار آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -