عید کب ہوگی؟وفاقی وزیر سائنس نے واضح اعلان کردیا،رویت ہلال کمیٹی پر شدید تنقید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادنے ایک بارپھر رویت ہلال کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنادیا۔ کہتے ہیں مذہب علم اور عقل کی تلقین کرتا ہے۔سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنا آسان ہوگیاہے۔ فواد چودھری نے کہا مذہبی تہوار کو تنازعہ کے بجائے یکجہتی کا مرکز ہونا چاہیے،مذہب علم اور عقل کی تلقین کرتا ہے۔
کہاجاتا ہے کہ عینک سے چانددیکھنا حلال ہے، دوربین سے نہیں،انہوں نے کہاعینک بھی ٹیکنالوجی ہے۔ سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنا آسان ہوگیا، ملک میں چاند دیکھنے کی 8 رصد گاہیں ہیں۔آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آجائے گا۔ انہوں نے کہا 24مئی کو پوری مسلم دنیا کی طرح پاکستان میں بھی عید ہوگی۔
انہوں نے کہا ہم نے تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہیں۔ جو وزیراعظم فیصلہ کریں گے ہم فالو کریں گے.
فواد چودھری نے کہا 22مئی کی رات 10بجکر 39 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔ سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوئی ، پسنی میں چاند دیکھا جاسکتاہے،متعلقہ علاقوں کے لوگ 8بجکر 14 منٹ تک چاند دیکھ سکتے ہیں۔