"قبولیت کی سند ہمارے سامنے ہے" طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانیوالے پنجاب بینک کے صدر نے چند روز قبل کیا کہا تھا؟ فلاحی تنظیم اخوت کے بانی نے انکشاف کردیا

"قبولیت کی سند ہمارے سامنے ہے" طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانیوالے پنجاب بینک کے ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں قومی ایئرلائن کے طیارے کو حادثے میں پنجاب بینک کے صدر سمیت دو افراد زندہ بچنے میں کامیاب ہوگئے ، ظفر مسعود نے بتایا کہ جہاز کے حادثے کے وقت ان کی سیٹ نکل کر دور جا گری جس کی وجہ سے انہیں زخم آئےلیکن زندگی بچ گئی، ان کے بارے میں ابتدائی خبر شیئرکرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان نے لکھا کہ " دعائیں کرتے جائیں معجزات ہوتے ہیں فلائٹ 308 کے مسا فروں میں شامل تھے ظفر مسعود صدر بینک آف پنجاب طیارہ کریش ہونے کے باوجود اللہ تعالی نے ان پر رحم کیا ہے ہسپتال میں ہیں مگر خطرے سے باہر ہیں الحمدللّٰہ ان کے قریب ترین شخصیات نے مجھے بتایا"

کامران خان کی اس پوسٹ پر فلاحی تنظیم اخوت کے بانی اور چیئرمین امجد ثاقب نے لکھا کہ" ظفر مسعود ۔ صدر بینک آف پنجاب ۔ چند روز پہلے میں نے ظفر مسعود سے معذوروں کے ایک ادارے کے لیے مدد کی درخواست کی۔ انہوں نے غیر معمولی مدد کرتے ہوے مجھے کہا اللہ اسے قبول کر لے ۔۔۔۔ قبولیت کی سند ہمارے سامنے ہے "۔

امجد ثاقب کے اس انکشاف پر سدرہ انعام نے لکھا کہ " بس صدقہ بلائوں کو ٹال دیتا ہے ، جزاک اللہ شیئرکرنے کا، اللہ ان کو صحت دے" آمین

محمد مدثر نے لکھا کہ "اللہ سب پر خاص کرم اور رحم فرمائے، اور جو شہید ہوگئے انکے صدقات؟ حضرت جس کی موت لکھی گئی وہ اس وقت آگئی"

مزید :

قومی -