طیارہ حادثہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور شہری بھی موقع پر پہنچ گئے لیکن امدادی کاموں میں حصہ نہ لے سکے کیونکہ۔۔۔

طیارہ حادثہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور شہری بھی موقع پر پہنچ گئے لیکن ...
طیارہ حادثہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور شہری بھی موقع پر پہنچ گئے لیکن امدادی کاموں میں حصہ نہ لے سکے کیونکہ۔۔۔

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں طیارہ حادثے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر مدد کیلئے پہنچی، عینی شاہدین کے مطابق طیارہ تباہ ہونے کے بعد ہر طرف آگ کے شعلے بلند ہورہے تھے اور آگ کی شدت دور دور تک تھی جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے قاصر رہی ، ایک عینی شاہد رضوان خان نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد ایوی ایشن اور فوجی اہلکاروں سمیت امدادی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے حادثے پر پہنچ گئی کیوں کہ حادثہ ائیر پورٹ سے قریب ہی ہوا تھا، انہوں نے امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -