"پائلٹ اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ ۔ ۔ ۔" زمین پر نقصانات کا ازالہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی کا ایسا انکشاف کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے 

"پائلٹ اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ ۔ ۔ ۔" زمین پر نقصانات کا ازالہ کرنے کا ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں قومی ایئرلائن کا طیارہ رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے افراد بھی شہید ہوگئے، صرف پنجاب بینک کے صدر سمیت دو افراد زندہ بچنے میں کامیاب ہوئے، اب وزیرہوا بازی غلام سرور خان نے بتایا کہ  پائلٹ نےطیارے کورن وے پراترانےکی پوری کوشش کی، پائلٹ نےاپنی طرف سےپوری کوشش کی کہ جانی نقصان کم سےکم ہو، طیارہ حادثےمیں 2 افراد بچے،کریواورپائلٹ بھی شہیدہوگئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہناتھا کہ متاثرہ گھروں کی مرمت کےاخراجات حکومت برداشت کریگی، گاڑیوں کےنقصان کابھی ازالہ کیاجائےگا،  زخمیوں کو فی کس 5 لاکھ روپےدیئےجائیں گے،  پوری کوشش ہوگی نتائج جلد سےجلدسامنےرکھےجائیں، ہماری کوتاہی ہوگی تواستعفیٰ دیں گے،  100 فیصدآزادانہ اورشفاف انکوائری ہوگی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -اہم خبریں -