تباہ شدہ طیارے کاآخری بار معائنہ کب ہوا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ روز کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے ایئربس اے320 کے تکینکی معلومات سے متعلق سمری جاری کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق سمری میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کو رواں ماہ 21 مارچ کو آخری مرتبہ چیک کیا گیا تھا اور تباہ ہونے والے طیارے نے حادثے سے ایک دن قبل اڑان بھری تھی اور مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کو لاہور واپس لایا تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ طیارے کے انجن، لینڈنگ گیئر یا ایئر کرافٹ سسٹم میں کوئی خرابی نہیں تھی۔
سمری میں کہا گیا کہ دونوں انجنز کی حالت اطمینان بخش تھی اور وقفے سے قبل ان کی مینٹیننس چیک کی گئی تھی۔
طیارہ اڑان بھرنے کے قابل قرار رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی جانب سے طیارے کو 5 نومبر، 2020 تک اڑان بھرنے کے لیے صحیح قرار دیا گیا تھا۔