”ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہونے کے قوی امکانات ہیں“ ایک اور معروف کرکٹر نے پیش گوئی کر دی

”ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہونے کے قوی امکانات ہیں“ ایک اور معروف کرکٹر نے پیش گوئی ...
”ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہونے کے قوی امکانات ہیں“ ایک اور معروف کرکٹر نے پیش گوئی کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کے ڈائریکٹر گریم سمتھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کے ڈائریکٹر گریم سمتھ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اگلے برس کے اوائل تک ملتوی ہونے کے امکانات ہیں اور اگر اسے ملتوی کیا گیا تو اگلے سال فروری، مارچ تک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل مستقبل کے ٹور سے متعلق حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے جبکہ ورلڈ کپ کے حوالے سے 28 مئی کو آئی سی سی کا اہم اجلاس ہونا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ کپ ملتوی ہونے کے قوی امکانات ہیں اور ایسا ہونے کی صورت میں بھارت کی ٹی20 لیگ کا انعقاد ہوگا اور اس مقصد کیلئے بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرانے کیلئے لابنگ بھی شروع کردی ہے۔

مزید :

کھیل -