”بابراعظم کی کور ڈرائیور اور۔۔۔“ کین ولیم سن بھی بابراعظم کے ’دیوانے‘ نکلے

”بابراعظم کی کور ڈرائیور اور۔۔۔“ کین ولیم سن بھی بابراعظم کے ’دیوانے‘ نکلے
”بابراعظم کی کور ڈرائیور اور۔۔۔“ کین ولیم سن بھی بابراعظم کے ’دیوانے‘ نکلے

  

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن بھی پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ’دیوانے ‘ نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کین ولیم سن نے کہا کہ بابر اعظم کی کور ڈرائیو اوربیک فٹ پنچ بہت خوبصورت ہے، ان کی بیٹنگ دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے انہیں رنز کی شدید بھوک ہے جس کی وجہ سے وہ لمبی اننگز کھیلتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ماضی کے کئی نامور کھلاڑیوں کے علاوہ موجودہ کرکٹرز بھی بابراعظم کی بے حد تعریف کر چکے ہیں اور ان کا موازنہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کیساتھ کیا جاتا ہے جبکہ کئی ماہرین کا خیال ہے کہ بابراعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بھی کہیں زیادہ اچھے بلے باز ہیں۔

مزید :

کھیل -