سابق صدر آصف زرداری کا عید نماز کے حوالے سے بیان سامنے آگیا

سابق صدر آصف زرداری کا عید نماز کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
سابق صدر آصف زرداری کا عید نماز کے حوالے سے بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نےقوم کے نام جاری اہم پیغام میں کہاہے کہ پاکستانی جہاں بھی مقیم ہیں وہیں عید منائیں،انہوں نے کہا سارا پاکستان آپ کا اپنا ہے جہاں ہیں وہیں پر عید منائیں۔

سابق صدر نے عید نماز کےاجتماعات کے حوالے سے کہا ہے کہ عید نماز اپنے گھروں میں اداکریں۔کورونا وبا سے بچنے کیلیےسماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہاکورونا کو شکست دینے کیلئے اپنے گھروں میں محفوظ رہیں۔

آصف زرداری نے کہااپنی دعاؤں میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کو ضروریاد رکھیں،نرسیں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کوروناکےخلاف جنگ میں شہیدہوئے۔ہمارے ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل کورونا سے جنگ میں مصروف ہیں ان کوخراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔