پی آئی اے نے طبی عملے کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان کردیا

پی آئی اے نے طبی عملے کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان کردیا
پی آئی اے نے طبی عملے کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (آن لائن)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کرونا وائرس کے دوران ملک بھر کے ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لیے 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک نے ا پنے بیان میں کہا کہ رعایتی ایئر ٹکٹس کی پیشکش کا مقصد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کا اعتراف اور کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ رعایتی ٹکٹس، عیدالفطر سے قبل اور بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کارڈ دکھا کر پی آئی اے کے دفاتر سے حاصل کی جاسکیں گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -