”جب سے تبدیلی حکومت آئی ہے، ایک بھی۔۔۔“ طیارہ حادثے پر احسن اقبال نے حیران کن بیان جاری کر دیا

”جب سے تبدیلی حکومت آئی ہے، ایک بھی۔۔۔“ طیارہ حادثے پر احسن اقبال نے حیران ...
”جب سے تبدیلی حکومت آئی ہے، ایک بھی۔۔۔“ طیارہ حادثے پر احسن اقبال نے حیران کن بیان جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وزیراعظم احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے، ایک بھی خیر کی خبر نہیں آ رہی۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے، ایک بھی خیر کی خبر نہیں۔ معیشت کریش، کرنسی کریش، صنعت کریش، زراعت کریش، برآمدات کریش، ریلوے کریش، جہاز کریش، کشمیر کریش، سی پیک کریش، امن عامہ کریش، گورننس کریش، سمندر کی گیس کریش۔۔۔ جس حکومت کی بنیاد جھوٹ، بہتان، نفرت اور تکبر پر ہو گی وہ کریش ہی ہو گی۔“


واضح رہے کہ گزشتہ روز دوپہر کو لاہور سے کراچی آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز 8303 کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے نے دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا اور لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا۔
حادثے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی جس نے قریبی آبادی کو بھی لپیٹ میں لے لیا جبکہ طیارے کے مختلف حصے ٹوٹ کر آبادی میں بکھر گئے جنہوں نے مکانات کو نقصان پہنچایا تھا۔طیارے میں سوار 97 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 مسافر اس حادثے میں محفوظ رہے۔پاک فوج، رینجرز، پولیس، سول ایوی ایشن، فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں کی گئیں۔

مزید :

قومی -