صوبائی وزیر توانائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیامگر گھروالوں کا کیابنا؟ پریشان کن خبرآگئی

صوبائی وزیر توانائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیامگر گھروالوں کا کیابنا؟ پریشان ...
صوبائی وزیر توانائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیامگر گھروالوں کا کیابنا؟ پریشان کن خبرآگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھرمیں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ پنجاب کے وزیر برائے توانائی اخترملک بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمابق ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کےبعد سے اخترملک نےخودکوگھرمیں ہی قرنطینہ کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق ان کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے خاندان کےدیگرافرادکے بھی ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کی رپورٹ آج شام تک آئےگی۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر اختر ملک کی اپنے چاہنے والوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعاوں کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہے جبکہ اموات ایک ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ یہاں اب تک 18 ہزار سے زیادہ متاثرین کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -