فواد چوہدری کے اعلان کےبعد مفتی نعیم بھی میدان میں آگئے ،سائنس کے حوالے سے حیران کن بات کہہ دی

فواد چوہدری کے اعلان کےبعد مفتی نعیم بھی میدان میں آگئے ،سائنس کے حوالے سے ...
فواد چوہدری کے اعلان کےبعد مفتی نعیم بھی میدان میں آگئے ،سائنس کے حوالے سے حیران کن بات کہہ دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف مذہبی سکالرمفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ سائنس بدلتی رہتی ہے اس لیے اس قدر سائنس پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعیم نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات سائنس کے مطابق پیشگوئی کرتا ہے کہ آج کسی مقام پر گرمی ہوگی تو وہاں گرمی نہیں ہوتی،ایسی صورتحال میں سائنس لاجواب ہوجاتی ہےلہٰذا فوادچودھری کی بات کو حتمی نہیں سمجھا جائے گا اور چاند کی رویت کا جو فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی اس کو تسلیم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کی بات کا اعتبار نہیں کیا جا سکتا ان کو کوئی اور وزارت ملنی چاہیے تھی جہاں وہ اچھی طرح بول سکتے۔

اس سے قبل وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھاکہ آج شام کو سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی اور پسنی میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاند کل کی پیدائش کل رات10 بج کر 39 منٹ پر ہو چکی ہے اور آج شام 7 بج کر 36 منٹ سے 8 بج کر14 منٹ تک چاند دیکھا جا سکے گا۔

مزید :

قومی -