اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عید الفطر کے موقع پر مسلم امہ کے نام حیران کن پیغام جاری کر دیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عید الفطر کے موقع پر مسلم امہ کے نام حیران کن ...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عید الفطر کے موقع پر مسلم امہ کے نام حیران کن پیغام جاری کر دیا

  

اقوام متحدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے عید کے پیغام میں کوویڈ19 کی وبا کے تناظر میں یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عید الفطر سے قبل اسلامی ممالک تعاون تنظیم کے نمائندہ ممالک سے ہونے والے تبادلہ خیال میں اقوام متحدہ کے     سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہماری دنیا ایک جسم کی مانند ہے۔ جب تک دنیا کا ایک حصہ بھی اس وائرس سے متاثرہے اس کا مطلب ہے کہ ہم سب اس وبا سے متاثر ہیں۔ اب پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کہ یکجہتی اور اتحاد ہمارے اہم اصول ہوں۔انہوں نے ترقی پذیر ممالک اور کمزور لوگوں کے لئے عالمی صحت ادارہ کی رہنمائی میں وسیع پیمانے پر مربوط اور صحت سے متعلق جامع ردعمل کے لئے یکجہتی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اس بحران کے تباہ کن سماجی معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کا مطالبہ کیا جس میں خاندانوں کی گزر بسر،کاروبار کو مستحکم رکھنے اور سب سے زیادہ متاثرہ افراد جن مین خواتین، عمر رسیدہ، بچوں، کم اجرت والے اور دیگر کمزور گروہوں کو ترجیح دی گئی ہو۔

انہوں نے نسلی قوم پرستی کے عروج، بدنامی اور نفرت انگیز بیانات کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے امن اور یکجہتی کا مطالبہ کیا جس سے کمزور برادریوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کی تکلیفوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بحران سے بحالی کے نتیجہ میں زیادہ مساوات،جامع وپائیدار معیشتوں اور معاشروں جو پہلے سے زیادہ مضبوط اور زیادہ مستحکم ہوں، کو یقینی بنانے کے لئے یکجہتی کا مطالبہ کیا،ایسے موقع پر جب دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان خوشی مناتے ہیں آئیے رمضان المبارک کے رحمت، شفقت، وقار،حقوق، باہمی احترام اور افہام و تفہیم، اتحاد و یکجہتی کے اسباق سے سیکھا جائے،آئیے سب سے بڑھ کرہم یہ تسلیم کریں کہ ہم واقعی ایک جسم ہیں ایک دنیا ہیں اور ایک اقوام متحدہ ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -