سوڈان میں بھی ٹریفک کا المناک حادثہ ،اتنے افراد جان کی بازی ہار گئے کہ گنتی مشکل ہو جائے گی
خرطوم(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوڈان کی شمالی ریاست دارفر میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 57 افراد ہلاک ہوگئے۔
سوڈان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق المناک حادثہ شام کے وقت شانگل توبایا کے علاقے سے چند کلومیٹر دور نیالا اور ایلفشر شہروں کو جوڑنے والی سڑک پر ام دریسائی کے علاقے میں پیش آیا،،جس کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک جبکہ حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں چند خواتین بھی شامل ہیں ۔ یہ بھی کہا گیا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں کو لے جانیوالی کارگو گاڑی چھوٹی گاڑیوں کو لے جانیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
یاد رہے کہ سوڈان ان ممالک میں شامل ہے جو ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ اموات کی شرح رکھتے ہیں جس کی بنیادی وجوہات لاپرواہی سے ڈرائیونگ،سڑکوں کی خراب حالت اور گاڑیوں کی سکریپنگ کا ناقص نظام ہے۔