عید کے ایام میں موسم کیسا رہے گا؟

عید کے ایام میں موسم کیسا رہے گا؟
عید کے ایام میں موسم کیسا رہے گا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں عیدالفطر کے ایام میں ملک کے وسطی اور میدانی علاقوں میں گرمی عروج پر رہنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بادل برس سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے تین روزملک کے وسطی اور میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ ہفتہ کی شام سے پیر تک اسلام آباد، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کو بھی ملک بھر میں موسم خشک رہے گا البتہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، سرینگر، بارہ مولہ اور اننت ناگ میں بھی آج مطلع ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی ہے۔

مزید :

قومی -ماحولیات -