بھارت میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں خطرناک اضافہ،یومیہ اتنے مریض ہسپتالوں میں جانے لگے کہ محکمہ صحت نے سر پکڑ لیا

بھارت میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں خطرناک اضافہ،یومیہ اتنے مریض ...
بھارت میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں خطرناک اضافہ،یومیہ اتنے مریض ہسپتالوں میں جانے لگے کہ محکمہ صحت نے سر پکڑ لیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی وفاقی وزارت صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ   جمعہ کے روز سے لیکر اب تک نوول کرونا وائرس کے 6 ہزار 654 مزید مثبت کیسز اور 137نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 720 اور مجموعی کیسز 1 لاکھ 25 ہزار 101 ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملک میں نوول کرونا وائرس کیسز میں ایک دن کے دوران ہونیوالا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔جمعہ کی صبح تک ملک میں نوول کرونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 447 اور اموات 3 ہزار 583 تھیں۔وزارت کے حکام کے مطابق 51 ہزار 784 افراد کو حالت بہتر ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔معلومات کے مطابق اس وقت ملک میں فعال کیسز کی تعاد 69 ہزار 597 ہے۔ہفتہ کے دن عالمی وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے مودی سرکار  کی جانب سے لگائے گئے ملک گیر لاک ڈان کا مسلسل 60 واں دن تھا۔25 مارچ کو اعلان کیے گئے لاک ڈان کو گزشتہ ہفتے 31 مئی تک بڑھا دیا گیا تھا۔

مزید :

کورونا وائرس -