دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد کتنے لاکھ سے تجاوز کر گئی؟جان کر ہی جسم پر کپکپی طاری ہو جائے گی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد کتنے لاکھ سے تجاوز کر ...
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد کتنے لاکھ سے تجاوز کر گئی؟جان کر ہی جسم پر کپکپی طاری ہو جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سنٹر فار سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ کے 23 مئی،0500جی ایم ٹی تک کوویڈ19سے شدید متاثرہ ممالک میں تصدیق شدہ کیسز کے تازہ ترین اعداوشمار کچھ اس طرح سے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق دنیابھرمیں نوول کروناوائرس کےمصدقہ کیسز کی تعداد52لاکھ 13ہزار483 تک پہنچ گئی ہے،سب سے زیادہ امریکہ میں 16لاکھ 1ہزار434مصدقہ کیسز ہیں،اس فہرست میں برازیل3لاکھ 30ہزار890کیسز کےساتھ دوسرے اور روس3لاکھ 26 ہزار448کیسز کےساتھ تیسرےنمبرپرموجودہے۔برطانیہ میں کل کیسز کی تعداد2لاکھ 55ہزار544،سپین میں 2لاکھ 34ہزار824 اور اٹلی میں 2لاکھ 28ہزار658 ہو گئی ہے۔اس طرح فرانس میں کل مصدقہ کسیز کی تعداد 1لاکھ 82ہزار15،جرمنی میں 1لاکھ 79ہزار710،ترکی میں 1لاکھ 54ہزار500 اور چین میں 84ہزار522 ہوگئی ہے۔