پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ؒڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ملک بھر میں 24 مئی بروز اتوار عیدالفطر منائی جائے گی۔عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات ، نیوی اور سپارکو کے افسران کے ماہرین بھی شریک ہیں۔ مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں مفتی ابراہیم قادری، مفتی عارف سعید، مولانا عابد عبید اللہ، مولانا محمد ظفر، مولانا حافظ عبدالمالک، علامہ پیر سیّد شاہد علی گیلانی، غلام مرتضیٰ سمیت نیوی کمانڈر منظور احمد نے شرکت کی۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پسنی سے چاند دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں،بیشتر مقامات پر مطلع صاف تھا،کافی شہادتیں موصول ہوئیں، شہادتوں کی تصدیق میں کافی وقت لگا اور تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا۔مفتی منیب نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں قوم کو خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں، پوری دنیا کو تاریخ کی بڑی وبا نے گھیرا ہے اللہ پورے عالم کو اس وبا سے نجات عطا فرمائے، ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دیں لیکن احتیاط کریں، بہتر ہے کہ ایک دوسرے کو عید کی زبانی مبارک باد دیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -