عید فواد چوہدری کی پیشین گوئی کی بجائے گواہیوں کی بنیاد پر منائی جائے گی۔۔۔ملک میں سے ایک اور بڑی آواز بلند ہو گئی

عید فواد چوہدری کی پیشین گوئی کی بجائے گواہیوں کی بنیاد پر منائی جائے ...
عید فواد چوہدری کی پیشین گوئی کی بجائے گواہیوں کی بنیاد پر منائی جائے گی۔۔۔ملک میں سے ایک اور بڑی آواز بلند ہو گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممتاز عالم دین اور معروف مذہبی سکالر علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ عید کا اعلان چاند دیکھ کر اور گواہیوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ، پیشین گوئی درست بھی ہو سکتی ہے اور غلط بھی ہو سکتی ہے ، اس لیے عید فواد چوہدری کی پیشین گوئی کی بجائے گواہیوں کی بنیاد پر منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق معروف دینی سکالر علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ وبائی امراض اور مشکلات ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہیں ،برکتوں اور رحمتوں والا ماہ مقدس بڑی تیزی کے ساتھ گذر گیا ہے،ہمیں اللہ سے صدق دل کے ساتھ دعا کرنی چاہئے کہ وہ ہماری ٹوٹی پھوٹی عبادات اور توبہ استغفار کو قبول فرمائے۔انہوں نے کہا کہ نماز عید کے اجتماعات کھلے میدانوں میں ادا کرنا سنتِ رسولﷺ ہے،اس میں حکومت کو کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے۔علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کا کہنا تھا کہ  عید کا اعلان چاند دیکھ کر اور گواہیوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ، پیشین گوئی درست بھی ہو سکتی ہے اور غلط بھی ہو سکتی ہے ، اس لیے عید فواد چوہدری  کی پیشین گوئی کی بجائے گواہیوں کی بنیاد پر منائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -