افغان فورسزنے شمالی صوبہ قندوز میں اہم طالبان کمانڈر کو ہلاک کردیا

افغان فورسزنے شمالی صوبہ قندوز میں اہم طالبان کمانڈر کو ہلاک کردیا
افغان فورسزنے شمالی صوبہ قندوز میں اہم طالبان کمانڈر کو ہلاک کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قندوز(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان سیکیورٹی فورسز نے شمالی صوبہ قندوز میں طالبان کے اہم کمانڈر حبیب اللہ ناصری کو ہلاک کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  سینئر افغان پولیس عہدیدار نے  شیر محمد پارسا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت قندوز شہر میں طالبان کا کمانڈر اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کے حملوں میں ملوث بدنام زمانہ حبیب اللہ ناصری مارا گیا۔عہدیدار کے مطابق، کمانڈر ناصری کی ہلاکت صوبہ قندوز میں طالبان عسکریت پسندوں کے لئے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے۔دوسری جانب طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔