شہری نئے نوٹوں کے حصول کیلئے کہاں جا پہنچے اور ایک گڈی کے پیچھے کتنے اضافی پیسے لئے جا رہے ہیں؟

شہری نئے نوٹوں کے حصول کیلئے کہاں جا پہنچے اور ایک گڈی کے پیچھے کتنے اضافی ...
شہری نئے نوٹوں کے حصول کیلئے کہاں جا پہنچے اور ایک گڈی کے پیچھے کتنے اضافی پیسے لئے جا رہے ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور شہری اپنے بچوں کو نئے کرنسی نوٹوں سے عید دینے کیلئے نئے نوٹ زائد پیسے ادا کر کے خریدنے کیلئے سٹیٹ بنک کی عمارت سے منسلک سڑک پر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہی شہری نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ ہرسال ماہ رمضان میں سٹیٹ بنک آف پاکستان عیدالفطر کیلئے اربوں روپے کے نئے نوٹ بنکوں کے ذریعے عوام کوفراہم کرتا ہے تاہم اس سال کورونا وائرس کے پیش نظر سٹیٹ بنک نے نئے نوٹ فراہم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم شہرمیں اگر کسی کوبھی نئے نوٹ چاہیں ہوتو وہ باآسانی زائد پیسے ادا کرکے سٹیٹ بنک کے باہر موجود ایجنٹس سے خرید سکتا ہے۔
ایجنٹس 10 روپے والے نئے نوٹوں کی گڈی 300 روپے زائد میں فروخت کرتے نظر آتے ہیں جبکہ 20 روپے والے نئے نوٹوں کی گڈی 350 روپے زائد میں، 50 اور100 روپے والے نئے نوٹوں کی گڈی 250 روپے زائدمیں فروخت کر رہے ہیں۔ بلیک میں نئے نوٹ خریدنے کیلئے سٹیٹ بنک کی عمارت سے منسلک سڑک کا رخ کرنے والے شہری کہتے ہیں کہ بچوں کو نئے نوٹوں سے عیدی دی جائے تو وہ خوش ہو جاتے ہیں۔
بلیک میں نئے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں ایک گڈی کے بدلے 20 روپے ملتے ہیں جبکہ باقی کے سارے پیسے انہیں نئے کرنسی نوٹ فراہم کرنے والوں کے ہوتے ہیں۔ سٹیٹ بنک کی عمارت کے سائے میں بلیک میں نئے نوٹوں کی فروخت کا سلسلہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے جبکہ بلیک میں نوٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -