تحریک انصاف کے رہنما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

تحریک انصاف کے رہنما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
تحریک انصاف کے رہنما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر توانائی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر اختر ملک بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔صوبائی وزیر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر اختر ملک کے خاندان کے باقی افراد کی ٹیسٹ رپورٹ آج شام تک آجائے گی جبکہ وزیر توانائی اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے باخبر رکھیں گے۔

مزید :

قومی -