ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف تجویز کی جانے والی ملیریا کی دوا اب تک کی سب سے بڑی تحقیق میں مریضوں کے لیے خطرناک قرار دے دی گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف تجویز کی جانے والی ملیریا کی دوا ...
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف تجویز کی جانے والی ملیریا کی دوا اب تک کی سب سے بڑی تحقیق میں مریضوں کے لیے خطرناک قرار دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی تجویز کردہ دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین اب تک کی سب سے بڑی تحقیق میں مریضوں کے لیے خطرناک قرار دے دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس تحقیق میں ہائیڈروکسی کلوروکوئین کے تجربات 1لاکھ مریضوں پر کیے گئے ہیں اور اس کے انتہائی خوفناک نتائج سامنے آئے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق ایک طرف اس دوا کا مریضوں کے لیے کوئی فائدہ سامنے نہیں آیا اور دوسرے اس دوا کے انتہائی سنگین مضراثرات مریضوں پر مرتب ہوئے۔
سائنسدانوں کے مطابق اس دوا سے مریضوں میں دل کے کئی عارضے لاحق ہو گئے اور ان کی کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ بھی 45فیصد زیادہ ہو گیا۔ ان مریضوں کو دل کا بہت خطرناک عارضہ ارتھمیا لاحق ہونے کا خطرہ بھی 5گنا زیادہ ہو گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس بری خبر کے ساتھ ایک اچھی خبر یہ بھی آئی ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ اپنی تیارکردہ کورونا وائرس ویکسین کے عملی تجربات کے لیے 10ہزار رضاکار بھرتی کرنے جا رہے ہیں اور بہت جلد اس کے تجربات شروع ہو جائیں گے۔ یہ تجربات دو مراحل میں ہوں گے جن میں اس ویکسین کے مو¿ثر اور محفوظ ہونے کا پتا چلایا جائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -